فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں المطلع اسپتال میں ایک ڈاکٹر ولید نمور کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کرونا کے شبے میں لائے گئے فلسطینیوں میں سے پانچ کے کرونا کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ولید نمور نے بتایا کہ سلوان کے مقام پر ایک غیرملکی سیاح کی وجہ سے پانچ افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ القدس کے مطلع اسپتال میں مزید 22 مریضوں کو لایا گیا ہے جب کہ مزید 19 مشتبہ مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
نمور نے بتایا کہ متاثرہ مریض القدس سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں مزید علاج کے لیے المقاصد اوراسرائیل کے فرانسیسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔