چهارشنبه 30/آوریل/2025

سعودی عرب جیل میں ڈالے تمام فلسطینی اور اردنی شہریوں کو رہا کرے: نزال

منگل 14-اپریل-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بیرون ملک امور کے سربراہ محمد نزال نے سعودی عرب سے جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں جن میں حماس کے رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری سرفہرست ہیں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں حماس رہ نما ڈاکٹر محمد نزال نے کہا کہ سعودی عرب میں 68 فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے اوران پر’دہشت گرد تنظیم’ سے تعلق رکھنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے فلسطینیوں کو حماس اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی پاداش میں حراست میں لیا ہے۔

محمد نزال نے کہا کہ  ایک سال پیشتر سعودی پولیس نے ایک مخلص فلسطینی اور دوست رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ڈاکٹر ھانی الخضری کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر حراست میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد الخضری طویل عرصے تک کویت کی مسلح افواج میں خدمات انجام دیں۔ وہاں سے وہ سعودی عرب میں آئے اور تین عشرے انہوں نے سعودی عرب کی حکومت کی اجازت سے مملکت میں فلسطینی کاز کے لیے کام کیا۔

مختصر لنک:

کاپی