جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کا انگور کا باغ تباہ کرڈالا

منگل 14-اپریل-2020

فلسطین میں یہودی آباد کاروں نے ‘غوش عتصیون’ یہودی کالونی کے آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہرالخلیل میں بیت امر کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک انگور کے باغ پر سیورج کا پانی کھول دیا جس کے نتیجے میں انگور کا باغ تباہ ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ‘غوش عتصیون’ کے آباد کاروں نے شمالی الخلیل میں وادی شخیت کےمقام پر انگوروں کے ایک باغ پر ہفتے میں دوسری بار پانی کھول دیا جس کے نتیجے میں باغ میں موجود انگور کے پھل دار پودے تباہ ہوگئے۔

فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے پانی چھوڑنے کے نتیجے میں فلسطینی کسانوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔ یہودی آباد کاروں کے انتقامی حربے میں 20 دونم رقبے پرپھیلے باغات تباہ ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی