فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ گرین زون کے علاقے سے آنے والے فلسطینی نوجوان کے الخلیل آمد کے بعد کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 310 ہوگئی ہے۔
ایک بیان میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 27 سالہ فلسطینی شہری میں جمعہ کے روز کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ متاثرہ فلسطینی کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
گذشتہ روز القدس میں 36 فلسطینیوں میں کرونا کی تصدیق کی گئی تھی جس کے نبعد متاثرین کی تعداد 310 ہوگئی ہے۔ القدس میں کرونا متاثرین کی تعداد 58 ہو چکی ہے جو کل متاثرین کا 21 فی صد ہیں۔