جمعه 09/می/2025

بیت لحم: اسرائیلی آبادکاروں نے زیتون کے 50 درخت اجاڑ ڈالے

منگل 14-اپریل-2020

اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں الخضر قصبے میں فلسطینیوں کے ملکیتی درجنوں زیتون کے درخت اجاڑ ڈالے۔

بیت لحم میں دیوار اور آبادکاری کے خلاف قومی کمیٹی کے سربراہ حسن بریجیہ نے کہا کہ صہیونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے زیتون کے تقریبا 50 درخت کاٹ ڈالے جو فلسطینی شہری محمد دعدو کی ملکیت تھے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے بیت لحم میں ہنگامی حالت اور لاک ڈاون کے باوجود اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی زمینوں پر اپنے حملوں میں تیزی لاتے ہوئے انکی فصلوں کو تہا کر دیا ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی