انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بحر مردار کے قریب فلسطینی شہریوں کے ایک گروہ پر حملہ کیا اور انکی ملکیتی دو کاروں کو آگ لگادی۔
عبرانی میڈیا کے مطابق صہیونی آبادکاروں کے ایک پر تشدد گروہ جسے "ہل ٹاپ یوتھ” کہتے ہیں نے فلسطینیوں پر وادی اردن میں سڑک 90 کے قریب پتھروں اور اشک آور گیس کے گولوں سے حملہ کیا۔
اسرائیلی سیٹیلائٹ چینل کین نے کہا کہ حملہ مغربی کنارے میں بحر مردار کے قریب ہوا۔
آبادکاروں کے حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابض اسرائیلی فوجیوں نے نے ہل ٹاپ یوتھ سے تعلق رکھنے والے 20 آباد کاروں کے لیے قرنطینہ مرکز قائم کیا تھا جب انہیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہوا۔