جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا القدس کی کالونیوں کو میٹرو ٹرین سے مربوط کرنے کا منصوبہ

پیر 13-اپریل-2020

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کی یہودی کالونیوں اور جبل المکبر میں قائم یہودی کالونیوں کو ایک نام نہاد میٹرو ٹرین منصوبے کے ذریعے ملانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے جاری منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی ریاست کی ضلعی کمیٹی برائے تعمیرو مرمت کی طرف سے مشرقی بیت المقدس کی ‘ارمون ھنٹسیو’ یہودی کالونی کو بیت المقدس کی دوسری یہودی کالونیوں سے میٹرو ٹرین منصوبے کے ذریعے ملانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

عبرانی اخبار’یروشلم’ کی رپورٹ کے مطابق  میٹرو ٹرین منصوبہ شروع ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر یہودی آباد کاری اور تعمیراتی منصوبوں پرکام شروع ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہودی کالونیوں کے منصوبے بھی شروع ہوسکتےہیں۔

چند روز قبل عرب مرکز برائے متبادل منصوبہ بندی نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی حکومت بیت المقدس کی یہودی کالونیوں کو باہم ملانے کے ایک نئے اور بڑے منصوبے پرکام کی تیاری کررہی ہے۔ ان کالونیوں کو میٹرو ٹرین جیسے منصوبوں کے ذریعے ملانے کے ساتھ کالونیوں کےدرمیان رابطے کے سڑکیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی