فلسطینی وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا بحران سے متاثرہ فلسطینی کاشت کاروں کے لیے ایک ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں کسانوں اور مال مویشی پالنے والے فلسطینیوں کو کرونا کے بحران کے دوران ان کی مدد کے لیے ایک ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولٹری انڈسٹری سے وابستہ فلسطینیوں کی بحالی کے لیے بھی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ پولٹری کے غذائی تحفظ میں انہیں درپیش مشکلات کے حل میں مدد فراہم کی جا سکے۔
وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولٹری اور بیف فراہم کرنے والے شہریوں کو 40 فی صد امداد فراہم کی جائے گی جب کہ رقم کا 60 فی صد سبزیوں اور دیگر زرعی اجناس کاشت کرنےوالے کسانوں پر صرف کی جائے گی۔