فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں کرونا کے مزید دو متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 290 ہوگئی ہے۔ دونوں نئے متاثرین غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں آئے ہیں۔ ان میں ایک 20 سالہ لڑکی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ الخلیل شہر کے مشرقی قصبے الشیوخ میں 23 سالہ اور 28 سالہ دو افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ دونوں فلسطینی سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں کام کرتے ہیں اور وہاں سے واپس آئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کرونا کے متاثرہ افراد کو رام اللہ میں ھوگولو شاویز اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ 59 فلسطینی کرونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔