سعودی عرب کی جیل میں ایک سال سے قید اردنی شہری کی اہلیہ نے سعودی حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی عرب کی جیل میں قید ایک اردنی شہری کی اہلیہ نے اپنے تین بچوں کے ہمراہ ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں اس نے سعودی عرب کی حکومت اور سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اپیل کی ہے کہ وہ اردنی قیدی سمیت گذشتہ برس حراست میں لیے گئے تمام اسیران کو فوری طورپر رہا کرے۔
اردنی خاتون نے ویڈیو میں کہا ہے کہ اس کے شوہر کو سعودی حکام نے 4 اپریل 2019ء کو الریاض سے حراست میں لیا اور اس کے بعد اس پر جیل میں بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کیا گیا ہے۔
خاتون نے کہا ہے کہ اس کے شوہر پہلے ہی بیمار ہیں اور موجودہ حالات میں جب کروناکی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ایسے میں اسے مسلسل حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔