اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے جب کہ 11 ہزار 235 ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 78 اور 80 سالہ دومعمر افراد القدس کے ھداسا عین کارم اسپتال جب کہ 96 اور 81 سالہ رمبام اسپتال میں دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 181 افراد کی حالت تشویشناک ہے، 133 افراد کو آکسیجن لگایا گیا ہے۔ 168 کی صحت درمیانی ہے جب کہ 9 ہزار 97 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔