اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاحیا میں ساحلی علاقے میں تین کلومیٹر کے علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیووں پر فائرنگ کی ۔
حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اسی دوران قابض اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں اپنے کھیتوں میں کام کرتے کسانوں پر بھی فائرنگ کی ۔ تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اسی طرح کے ایک حملے میں جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں زمین پر صہیونی فوجیوں نے شہریوں پر فائرنگ کر دی۔