چهارشنبه 30/آوریل/2025

قلقیلیہ کے قریب قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی زخمی

پیر 13-اپریل-2020

مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے شمال میں دیوار علیحدگی کے قریب قابض صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ  صہیونی فوجیوں نےمبینہ طور پر دیوار علیحدگی کے ایک دروازے سے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے  30 سالہ فلسطینی کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔

زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قلقیلیہ شہر میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مختصر لنک:

کاپی