جمعه 02/می/2025

پوری دنیا میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 17 لاکھ ہوگئی

اتوار 12-اپریل-2020

کرونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کےساتھ اضافہ جاری ہے۔امریکا کی جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعدادود شمار کے مطابق اب تک 17 لاکھ افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ 98 ہزار 416 تک جا پہنچی ہے۔ میں ان میں ایک لاکھ 2607 افراد فوت ہوچکے ہیں جب کہ تین لاکھ 76 ہزار افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکا میں کم سے کم نصف ملین لوگ کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا، چین، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔ اسپین میں ایک لاکھ 58 ہزار، اٹلی میں ایک لاکھ 47 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 25 ہزار اور جرمنی میں ایک لاکھ 22 ہزار افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ روس اس فہرست میں 17 ویں نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 11 ہزار 917 ہے۔

مختصر لنک:

کاپی