فلسطین میں ایپلائیڈ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ کرونا کی وباء پھیلنے کے بعد یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی جان ومال پرحملوں میں غیرمعمولی اور غیر مسبوق اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے فلسطینی علاقوں میں کرونا وباء کے سائے گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں کےحملوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ میں مارچ کے مہینےمیں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پرہونے والے حملوں کے اعدادو شمار بیان کیے گئے ہیں۔ یہودی شرپسند فلسطینی علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے ناجائز فایدہ اٹھانے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔