پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین سے کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی

ہفتہ 11-اپریل-2020

فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے کہا ہے کہ گذشتہ روز کرونا سے ایک 55 سالہ فلسطینی شہری نشات ناجی محمود المدلل جاں بحق ہوگیا جس کے بعد اس وباء سے فلسطین میں ہونے والی اموات کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فوت ہونے والے فلسطینی شہری کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے نواحی علاقے صیدا سے ہے۔ قبل ازیں غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری وفات پا گئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ روز کرونا سے فوت ہونے والا فلسطینی المدلل سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں گوشت کا کاروبار کرتا تھا۔ اسے چار روز قبل طولکرم کے ہوگوشاویز اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں کرونا کے باعث گذشتہ شب اس کا انتقال ہوگیا۔

ادھر فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 266 ہوگئی ہے۔ غزہ کی پٹی کے علاقے میں کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔

مختصر لنک:

کاپی