جمعه 15/نوامبر/2024

کرونا کی وجہ سے سعودی مساجد میں نماز تراویح پرپابندی کا امکان

ہفتہ 11-اپریل-2020

سعودی حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کرونا کی وباء جاری رہنے کی صورت میں حرمین شریفین اور دوسری مساجد میں نماز تراویح پرپابندی لگ سکتی ہے۔ تاہم سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری مذہبی امور محمد العقیل نے کہا کہ کرونا کی وباء جاری رہنے کی صورت میں ماہ صیام میں نماز تراویح میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کرونا بیماری جاری رہنے کی صورت میں  نمازیں جن میں نماز تراویح بھی شامل ہے متاثر ہوسکتی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ بیماری جاری رہنے کی صورت میں ایسا ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی نماز کی اجازت نہیں دےسکتے جو کرونا جیسی مہلک بیماری پھیلانے کا باعث بنے۔

قبل ازیں حرمین شریفین کے سیکرٹری برائے امور صلواۃ احمد المنصوری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ماہ صیام میں نماز تراویح کی ادائی کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

المنصوری کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں نمازوں سے متعلق کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ سفارشات کو شاہ سلمان فوری طورپر منظور کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی