شنبه 03/می/2025

بھاری جرمانوں کے بعد تین فلسطینیوں کی اسرائیلی قید سے رہائی

ہفتہ 11-اپریل-2020

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے حراست میں لیے گئے تین فلسطینیوں کو پانچ ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کے بعد رہا کردیا۔ یہ تینوں فلسطینی القدس کے نواحی علاقے سلوان میں ابو تایہ کالونی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے القدس کے علاقے سلوان کے رہائشی علاء توفیق ابو تایہ، احمد توفیق ابو تایہ اور محمود وایل ابو تایہ کو پانچ  ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کے بعد رہا کیا۔

ان تین فلسطینیوں کو گذشتہ منگل کے روز اسرائیلی فوج نے تحویل میں لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی