پنج شنبه 01/می/2025

بیرون ملک فلسطین کانفرنس کا سعودی عرب سے فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ

جمعہ 10-اپریل-2020

بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ جنرل کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں سعودی عرب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زیرحراست فلسطینیوں کی فوری رہائی کا اعلان کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنرل کانفرنس کی طرف سے جاری ایک بیان میں سعودی عرب کی جیلوں میں فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کی مسلسل گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے کے ساتھ ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک فلسطین کانفرنس کے رکن ڈاکٹر محمد صالح الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری، انجینیر امین العصار، صحافی عبدالرحمان فرحانہ کی اسرائیلی زندانوں میں قید کیا جانا شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے اپریل 2019ء کے بعد ملک میں مقیم دسیوں فلسطینی اور اردنی شہریوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ حال ہی میں سعودی عرب کی فوجی عدالتوں میں ان کے خلاف دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے اور ان کے لیے فنڈز جمع کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی