چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام میں درعا فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں کےمکین حالات کے رحم وکرم پر

جمعہ 10-اپریل-2020

شام کے علاقے درعا میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ‘اونروا’ کے زیرانتظام فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں موجود فلسطینیوں کو حالات کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے۔

فلسطین۔ شام ایکشن گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ درعا میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے فلسطینی مکینوں کو کسی قسم کی طبی سہولت میسر نہیں۔ پورے کیمپ میں کوئی ایک بھی اسپتال موجود نہیں ہے۔

فلسطین ۔ شام ایکشن گروپ کے مطابق درعا میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے مکینوں کو کرونا سے بچانے کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔ وہاں کے فلسطینی پناہ گزین الکاشف کالونی میں شام کے ایک سرکاری اسپتال میں جانے اور دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک یہ پناہ گزین کیمپ کرونا وائرس سے محفوظ ہے مگر اس میں موجود مریضوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد، بچوں اور دائمی امراض کے شکار مریضوں کے لیے کیمپ کے اندر طبی سہولیات کی عدم موجودگی تشویش اور پریشانی کا باعث ہے۔

مختصر لنک:

کاپی