فلسطینی وزارت خارجہ اور سمندر پار امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں پھیلنے والی کرونا بیماری کے نتیجے میں 23 فلسطینی جاں بحق اور 500 بیمار ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کرونا کے نتیجے میں امریکا کے علاوہ دوسرے ملکوں میں 151 فلسطینی وباء کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 8 وفات پاگئے۔
امریکا میں 349 فلسطینی تارکین وطن کرونا کا شکارہوئے جن میں 15 فوت ہوچکے ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں فلسطینی سفارت خانےفلسطینی تارکین وطن کے مسائل اور مشکلات کے حل میں مدد کررہے ہیں۔
ادھر دوسری طرف فلسطین کو جمہوریہ چین اور قزاقستان کی طرف سے 10 ہزار ٹسٹنگ کٹس اور دیگر طبی آلات کا تحفہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طبی سامان کی یہ کھیپ آئندہ اتوار کو اردن کے راستے فلسطین پہنچے گی۔