چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا:وزارت صحت

جمعہ 10-اپریل-2020

فلسطینی حکومت کے ترجمان نے کہا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اب تک فلسطینی علاقوں میں مجموعی طورپر کرونا کے 263 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 150 مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس جاری کی گئیں جن میں کرونا کو کائی ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔

ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہنے کے احکامات کی سختی سے پابندی کریں اور ہنگامی حالت کے نفاذ پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

مختصر لنک:

کاپی