اسرائیلی وزارت صحت کے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے باعث اب تک کم سے کم 72 افراد ہلاک اور 9 ہزار 404 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل بدھ کے روز ایک 67 سالہ خاتون حیفا کے رمبام اسپتال میں کرونا کے باعث دم توڑ گئی۔ اس کے علاوہ سوروکا اسپتال میں زیرعلاج 97 سالہ، بئرس سبع کے اسپتال میں دو معمر اور تل ابیب کے ایخیلوف اسپتال میں ایک مریض ہلاک ہوگیا۔
قبل ازیں منگل کے روز اسرائیل میں کرونا سے مزید چھ ہلاکتیں ہوئیں اور 344 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہہ افراد کی تعداد 9 ہزار 248 ہوگئی تھی۔ میں سے 8 ہزار 75 کی حالت نارمل اور 189 کی درمیانی اور 149 کی خطرے میں جب کہ 117 کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔