اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ‘شاباک’ نے صہیونی ریاست کے شہری ایک عرب کو حراست میں لیا ہے جس پر ایرانی انٹیلی جنس اداروں سے رابطے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل’0404′ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حال ہی میں پولیس نے انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر ایک مشتبہ ایرانی جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے ایک حراستی مرکز میں تفتیش جاری ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے ایرانی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ خفیہ روابط کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کے لبنان کی عوامی محاذ کے ایک رہ نما خالد الیمانی کے ساتھ بھی روابط تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم متعدد بار بیرون ملک دوروں میں ایرانی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ایرانیوں سے جاسوسی کے آلات اور رقوم حاصل کرچکا ہے۔ بیرون ملک جانے کے بعد اور واپسی پر اس نے ایرانی حکام کے ساتھ رابطے برقرار رکھے۔
ملزم کے قبضے سے سیڈیز بھی ملی ہیں جنہیں وہ قبضے میں لینے سے قبل ناکارہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔