قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شمال میں الشیوخ قصبے میں فلسطینی کو ملکیتی ٹریکٹر ضبط کر لیا۔
آبادکاری کے مخالف سماجی کارکن حسن بریجیہ نے اخباری بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے الشیوخ قصبے میں اپنی زمینوں پر کام کے دوران فلسطینی شہری حامد العبدہ کے ٹریکٹر کو ضبط کر لیا۔
برجیہ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں العبدہ کے ٹریکٹر کو ضبط کر لیا اور اسے سرکاری زمین کا بہانہ بنا کر اپنے کھیتوں میں کام سے روک دیا۔
برجیہ نے تصدیق کی کہ یہ زمین اسکی نجی ملکیت ہے اور العبیدہ کے پاس سرکاری دستاویزات موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے۔