چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں کرونا کے 42 مریض صحت یاب، غزہ کی مدد کی اپیل

بدھ 8-اپریل-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز کرونا کے مزید 18 مریض صحت ہونے کے بعد گھروں کو روانہ کردیے گئے ہیں۔ جس کے بعد مجموعی طورپر کرونا سے صحت یاب ہونے والے فلسطینی مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیرصحت می کیلہ نے بتایا کہ طبی جانچ پڑتال کے بعد مزید 18مریضوں کو کرونا کی بیماری سے صحت یاب قرار دیا گیا ہے۔

رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رام اللہ میں ہوگو شاویز اسپتال میں زیرعلاج 11 فلسطینی صحت یاب قرار دیے گئے جب کہ بیت لحم میں مزید 7 مریضوں کے کرونا کے  ٹیسٹ منفی آئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت یاب ہونے والے تمام مریضوں کو 14 دنوں کے لیے گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صحت ہونے والے تمام افراد کا اگلے 14 دن روزانہ کی بنیاد پر معائنہ جاری رہے گا۔ انہیں اچھی اور صحت مند غذا دینے اور گھروں میں دیکھ بحال کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر غرب اردن میں کرونا کا ایک اور مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 261 ہوگئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں میں 36 غرب اردن اور چھ کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔

ادھر غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت نے عالمی برادری سے کرونا کے خلاف اقدامات کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ علاقے میں کرونا کے متاثرین کی بحالی اور وباء کی روک تھام کے لیے فوری ادویات اور دیگر بنیادی طبی آلات کی ضرورت ہے۔ بیان میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پرعاید کردہ پابندیاں فوری اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی