چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘یواین’ ایجنسی کی اُردن میں فلسطینی پناہ گزینوں میں ادویات تقسیم

منگل 7-اپریل-2020

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ داراقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کی طرف سے اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں میں ادویات اور طبی آلات تقسیم کیے گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی سامان کی تقسیم کا عمل دو ہفتے تک جاری رہے گا۔ طبی امدادی سامان میں ہائی بلڈ پریشر کا شکار مریضوں اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انسولین، عمررسیدہ خواتین، مستقل بیماریوں کے شکارمریضوں اوردیگرسنگین نوعیت کے امراض کے علاج کے لیے ادویات فراہم کی گئیں۔

اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں میں طبی امداد کی تقسیم ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب پوری دنیا کرونا جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی