اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر نداف بدان کرونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ منتقل کیے گئے ہیں۔
عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق جنرل نداف بدان کو اتوار کے روز قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جنرل نداف کو سے ایک یہودی آباد کار نے ملاقات کی تھی جس کے بارے میں بعد میں پتا چلا کہ وہ کرونا کا شکار تھا۔ اس کے بعد جنرل نداف کو بھی قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل میں کرونا کا شکار ہونے والے آباد کاروں کی تعداد 8 ہزار 18 ہوگئی تھی جب کہ 47 صہیونی کرونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔127 کی حالت تشویشناک اور 173 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ موساد (فارن انٹلیجنس) سروس کے سربراہ سمیت سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد سے رابطہ ہونے کے بعد قیدخانے میں رکھا گیا تھا۔