چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی زندانوں میں 180 فلسطینی بچے پابند سلاسل

پیر 6-اپریل-2020

پانچ اپریل کو ہرسال فلسطین میں بچوں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن فلسطینی بچوں کے حقوق کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں میں اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی بچوں اور ان کے مسائل کو بھی یاد کیا جاتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین صہیونی ریاست کی جیلوں میں اس وقت 180 فلسطینی بچے پابند سلاسل ہیں جو بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں۔ دوران حراست فلسطینی بچوں کو نہ صرف ادنیٰ درجے کے حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے بلکہ انہیں غیرانسانی اذیتوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت زیر حراست فلسطینیوں کو اذیتوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ فلسطینی بچوں کو عقوبت خانوں میں کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے۔

سنہ 2000ء کے بعد اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک ڈائون مہم کے دوران 17 ہزار کم سن فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں سے بعض کی عمریں 10 سال سے زیادہ نہیں۔ ان میں سے تین چوتھائی فلسطینی بچوں کو عقوب خانوں میں وحشیانہ تشدد اور جسمانی و نفسیاتی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا۔

عالمی تحریک دفاع اطفال کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی فوجی عدالتوں میں 500 سے 700 بچوں جن کی عمریں 12 اور 17 سال کے درمیان تھیں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ٹرائل سے گذرا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی