پنج شنبه 01/می/2025

ایران میں کرونا سے ہلاکتیں 3600 سے بڑھ گئیں، متاثرین 60 ہزار

پیر 6-اپریل-2020

ایران کرونا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3603 ہوگئی ہے جب کہ ساٹھ ہزار کے قریب لوگ اس مہلک وباء کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز ایران میں کرونا سے مزید 151 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 3603 ہوگئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جیھانپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 58 ہزار 226 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2483 ہوگئی ہے۔

جیھان پور کا کہنا ہے کہ گذشہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 151 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3603 ہوگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں میں چار ہزار 57 افراد کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 22 ہزار 11افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ایران میں اب تک کرونا کے ایک لاکھ 89 ہزار 790 افراد کی تشخیص کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی