قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر کئی کلو میٹر اندر گھس کر جڑی بوٹیاں تلف کرنے والے کیمیائی مواد کی اسپرے کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کے طیاروں نے اتوار کے روز غزہ کی مشرقی سرحد پر جڑی بوٹیاں تلف کرنے کی آڑ میں اسپرے کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ زیتون کالونی، حجر الدیک، جنوب مشرقی غزہ کے علاقوں میں گندم، چاول، لوبیا اور دیگر فصلوں پر کیمیائی مواد چھڑکا جس کے نتیجے میں فصلوں کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فصلوں کو تباہ کرنے کا یہ واقعہ پہلی بار سامنے نہیں آیا بلکہ اس طرح کے واقعات روز کا معمول ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کی آڑ میں اسپرے کے نتیجے میں فلسطینی کاشت کاروں کو بے پناہ نقصان پہنچتا ہے۔
ادھر فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے المیزان مرکز برائے انسانی حقوق نے فلسطینیوں کی فصلوں پر اسپرے کرنے اور فصلیں تباہ کرنے کو بین الاقوامی قوانین کی سنیگین خلاف ورزی قرار دیا ہے