مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے پاس صہیونی آبادکاروں نے تین فلسطینیوں پر انکے کام کی جگہ پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں گار پارک پر ہلہ بولا اور فلسطینی نوجوان کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا جسکی شناخت مجید فایفوس کے نام سے ہوئی۔
اسکے ساتھ کام کرنے امیر الدبس اور عزالدین محمد کو انکھوں میں چھبنے والی گیس سے نشانہ بنایا۔ تین فلسطینیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔