سرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 8018 ہوگئی ہے بجب کہ مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرین میں 127 میں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی محکمہ صحت کے مطابق 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 106 افراد وینٹی لیٹر پرہیں۔ گذشتہ روز سوروکا اسپتال میں زیرعلاج ایک 63 سالہ خاتون کرونا کے باعث ہلاک ہوگئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔
قابض حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام مقبوضہ شہروں میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت کی طرف سے اسرائیلیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈائون کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک کرونا سے 64 ہزار 771 افراد ہلاک اور 190 ملکوں کے 12 لاکھ 28 ہزار 27 افراد کرونا کا شکار ہیں۔