چهارشنبه 14/می/2025

مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران وزیر سمیت 5 فلسطینی گرفتار

ہفتہ 4-اپریل-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے امور کے وزیر سمیت 5 فلسطینیوں کو مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں انکے گھروں سے اغوا کر لیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ علی الصبح قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں صوانہ گاؤں پر ہلہ بولا اور مقطوضہ بیت المقدس کے امور کے فلسطینی وزیر فادی الھدمی کو انکے گھر سے گرفتار کر کے اسرائیلی تفتیشی مرکز امنتقل کر دیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوج نے کتوں کے ہمراہ گھروں پر ہلہ بولا دروازے اور کھڑکیاں توڑے اور ایک اندازے کے مطابق 10000 شیکل رقم چوری کر لی۔

اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب مغرب میں  یعبد قصبے پر ہلہ بولا اور چار شہریوں کو گرفتار کر لیا جن میں 3 بچے  شامل ہیں۔

اسیران میں 17 سالہ نضال حمارشة ، 20 سالہ ماهر بعجاوي ، 15 سالہ فراس تركمان اور 17 سالہ يزيد أبو عابد شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی