چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطرکا غزہ میں ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کے لیے مالی امداد کا اعلان

جمعہ 3-اپریل-2020

فلسطین کے محصور اور جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں قطر کی طرف سے قائم کردہ تعمیر نو اور بحالی کمیٹی کا کہنا ہے کہ قطری حکومت غزہ کی پٹی کے طبی عملے کے 100 ارکان کو آئندہ چھ ماہ تک تنخواہوں کی مد میں مالی مدد فراہم کرے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں قطری تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ اور فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی نے ایک بیان میں کہاکہ دوحا حکومت غزہ کی پٹی میں ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کے 100 ارکان کو آئندہ چھ ماہ تک تنخواہیں ادا کرےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں نرسنگ اسٹاف اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی قطر کے ترقیاتی فنڈ کی رقم سے کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کی وجہ سے اسپتالوں میں پیدا ہونے والی بحرانی صورت حال بالخصوص اسپتالوں کو درپیش بجٹ کی کمی دور کرنے میں مدد کرنا ہے۔

خیال رہے کہ قطری حکومت غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے پہلے بھی دل کھول کرامداد فراہم کرتی ہے۔ حال ہی میں امیر قطر نے غزہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے  ایک بڑی امدادی رقم کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت نے قطر کی طرف سے طبی عملے کے لیے مالی امداد کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی