پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی قیدی کے کرونا کا شکار ہونے کا ذمہ دار اسرائیل ہے: محکمہ اسیران

جمعہ 3-اپریل-2020

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک فلسطینی شہری کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کا ذمہ دار ہے۔ رہائی پانے والے فلسطینی نورالدین کو اسرائیل کی بدنام زمانہ ‘عوفر’ جیل میں تفتیش کاروں کے ذریعے موذی مرض لاحق ہوا۔

خیال رہے کہ غرب اردن کےعلاقے رام اللہ سے تعلق رکھنے والے اسیر نورالدین صرصور کو حال ہی میں اسرائیلی جیل سےرہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد اس کا طبی معائنہ کرایاگیا تو اس کا ‘کرونا ٹیسٹ’ پازٹیو آیا۔

نورالدین صرصور کو اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو بیتونیا سے حراست میں لیا اور گذشتہ منگل کو اس کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ اس نے 14 دن عوفر اور ‘بنجمن’ نامی بدنام زمانہ ٹارچر سیل میں گذارے۔ وہاں پر اس سے تفتیش کرنے والے اسرائیلی جلادوں میں بعض کرونا کا شکار تھے اور انہوں نے دانستہ طورپر یہ وائرس قیدی تک منتقل کیا۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے اسرائیلی جیل انتظامیہ پر قیدی کو کرونا وائرس کا شکار کرنے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ اور تفتیش کاروں نے غیرانسانی اور انتہائی غیرذمہ دارانہ طرز عمل اپنایا۔ اسے دانستہ طور پرکرونا وائرس کا شکار کیا گیا اور بعد ازاں بتائے بغیر اسے رہا کیا گیا مگر فلسطینی حکام نے رہائی بعد اسے گھر پہنچانے سے قبل اس کا طبی معائنہ کیا جس میں اس کا کرونا ٹیسٹ  مثبت آیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی