چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا لاک ڈائون کےباوجود صہیونی فوج کا کریک ڈائون جاری

جمعہ 3-اپریل-2020

کرونا کی وباء کے نتیجے میں فلسطین میں لاک ڈائون کےباوجود صہیونی فوج کا فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مارچ میں ایک طرف فلسطین میں لاک ڈائون رہا اور دوسری طرف اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران تین سو کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے اعدادو شمار جمع کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا اور اسرائیل میں کرونا کی وباء کےباوجود فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون مارچ میں جاری رہا۔ اسرائیلی فوج کی کریک ڈائون مہم میں 17بچوں اور 3 خواتین سمیت 292 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ بیت المقدس سے 124 فلسطینی شہری گرفتار کیے گئے۔

گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 8 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں تین کاروباری شخصیات شامل ہیں جنہیں غزہ کے شمال میں قائم بیت حانون گذرگاہ سے حراست میں لیا گیا۔ پانچ فلسطینیوں کو غزہ کی مشرقی سرحد عبور کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی