سرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5600 ہوگئی ہے ۔3062 افراد کو گھروں میں علاج کیا جا رہا ہے جب کہ 689 مریضوں کو اسپتالوں اور ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔ گذشتہ روز ایک 98 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی جس ہے بعد کرونا سے ہلاک ہونے والے آباد کاروں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ 97 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 76 وینٹی لیٹر پرہیں۔
قابض حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام مقبوضہ شہروں میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ حکومت کی طرف سے اسرائیلیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈائون کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔