جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، مارچ میں 250 فلسطینی گرفتار

جمعرات 2-اپریل-2020

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے  مارچ میں گھر گھر تلاشی کے دوران 54 بچوں اور 6 خواتین سمیت مزید 250 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے اعدادو شمار جمع کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا اور اسرائیل میں کرونا کی وباء کےباوجود فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون مارچ میں جاری رہا۔

گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 8 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں تین کاروباری شخصیات شامل ہیں جنہیں غزہ کے شمال میں قائم بیت حانون گذرگاہ سے حراست میں لیا گیا۔ پانچ فلسطینیوں کو غزہ کی مشرقی سرحد عبور کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گذشتہ ماہ ہونے والی گرفتاریوں میں 54 بچے اور چھ خواتین بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی