جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

بدھ 1-اپریل-2020

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کرنے والے ادارے’واعد’ نے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو کرونا کی وباء میں حالت کے رحم وکرم پر چھوڑنے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انسانی حقوق گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ فلسطینی اسیران کے انسانی اور منصفانہ حقوق ومطالبات کو مسلسل نظرانداز کررہی ہے۔ قیدیوں کو کرونا کی وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے قسم کی حفاظتی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ اس لیے خطرہ ہے کہ کرونا کی وباء اسرائیلی زندانوں میں قیدیوں کو کسی سنگین انسانی المیے سےدوچار کرسکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی جیل انتظامیہ کے تین اہلکاروں کے کرونا کا شکار ہونے کے بعد فلسطینی اسیران کی صحت اور سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ صہیونی زندانوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو ڈالا گیا۔ تنگ کمروں میں کئی کئی فلسطینیوں کو ٹھونسا گیا ہے۔ اگر جیل اہلکاروں کی وجہ سے کرونا پھیلا تو فلسطینی قیدی اس کا آسان شکار ہوسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی