جمعه 15/نوامبر/2024

آزادی کی منزل قریب، حماس ہرمحاذ پر جدو جہد جاری رکھے گی:ھنیہ

بدھ 1-اپریل-2020

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے 30 مارچ کے موقعے پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کی جماعت ‘حماس’ فلسطینی قوم کے حقوق کے مطالبے پر قائم ہے اور آئندہ بھی قائم رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین کی مکمل آزادی ، مکمل آزاد اور خود مختار ریاست کےقیام اور حق واپسی کی کے حصول تک ہرمحاذ اور ہر فورم پر مزاحمت اور جدو جہد جاری رکھے گی۔

فلسطین میں 44 ویں یوم الارض کےموقعے پرجاری ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہرگذرتے لمحے آزادی اور نصرت کے لیے ہمارا یقین اور بھی پختا ہو رہا ہے۔۔ اسرائیلی دشمن اور مجرم ریاست کا وجود زوال پذیر ہے اور وہ وقت دور نہیں جب فلسطینی قوم قابض صہیونی ریاست کے تسلط اور پنجے سے آزاد ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسے وقت میں یوم الارض منا رہے ہیں جب کرونا کی وباء نے فلسطین اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے مصائب وآلام جلد ختم ہوں گے اور وہ وقت دور نہیں جب فلسطینی قوم آزادی کی فضاء میں سانس لے سکے گی۔

خیال رہے کہ فلسطین میں ہرسال 30 مارچ کو یوم الارض منایا جاتا ہے۔ فلسطین میں یوم الارض منانے کا سلسلہ گذشتہ 44 سال سے جاری ہے۔ یہ دن ارض فلسطین پر صہیونی ریاست کےغاصبانہ قبضے کی مذمت اور فلسطینی قوم کے حقوق کی یاد تاز کرنے کے لیے اندرون اور بیرون ملک بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی