شمالی فلسطین کے شہر طبریا میں کرونا کے ایک مریض نے ایک کثیر منزلہ عمارت کی چھت سے خود کشی کی کوشش کی۔
عبرانی ٹی وی چینل ’12’ کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ کرونا کے مریض کو گذشتہ ہفتےعلاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا تھا۔ اسے کرونا کی بیماری لاحق ہوئی تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر تھی۔ اس نے ایک عمارت کی چھت سے کود کر خود کشی کی کوشش کی۔
کرونا وائرس کے مریض کی خود کشی کی کوشش کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والے شخص کی سرجری کی جائے گی۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 4831 فراد بیمار ہوچکے ہیں جب کہ 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔