ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں مزید 141 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ منگل کے روز مزید 898 افراد کے کروناکا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جیھان پورنے ایک ٹی وی بیان میں کہا کہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 ہزار 111 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ایران میں کرونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 44 ہزار606 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تین ہزار 703 افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ خیال گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایران میں 745 مریض صحت یاب قرار دیے گئے جب کہ صحب یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 14 ہزار 656 ہوگئی ہے۔
منگل کے روز پوری دنیا میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 8 لاکھ جب کی ہلاک ہونے والوں کی 39 ہزار ہوگئی ہے۔ ایک لاکھ 70 ہزار افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔