قابض اسرائیل کی ایک فوجی داری عدالت نے سرکردہ فلسطینی رہ نما الشیخ عمر البرغوثی کو انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔
اسیران میڈیا سینٹر کےمطابق الشیخ عمر البرغوثی ابوعاصف کو چار ماہ کی انتظامی قید کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ الشیخ عمر البرغوثی کو اسرائیلی فوج نے شمالی رام اللہ کے علاقے کوبر سے کچھ عرصہ قبل حراست میں لیا تھا۔
الشیخ عمرالبرغوثی کا شمار فلسطین کے سرکردہ رہ نمائوں میں ہوتا ہے اور وہ زندگی کے 25 سال اسرائیلی زندانوں میں قید میں کاٹ چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان کے ایک بیٹے صالح البرغوثی کو گذشتہ برس گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔