کرونا وائرس کی مہلک اور موذی وباء نے دنیا کے 183 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس وقت امریکا اور برطانیہ کروناکے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر اب تک 33 ہزار 244 افراد اس وباء سے ہلاک اور سات لاکھ متاثر ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد میں ہرلمحہ اضافہ ہو رہا ہے۔
اتوار کے روز 3241 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوئے جب کہ 56 ہزار 973 نئے کیسز سامنے آئے۔
اٹلی دنیا بھر میں کرونا کی وجہ سے ہلاکتیں 10779 ہوگئی ہیں، اسپین میں 6،500 اموات، چین میں 3،304 اموات ہوچکی ہیں۔
متاثرین کی تعداد میں امریکا پہلے نمبر پرہے جب کہ اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اٹلی میں زندگی کی بحالی اور امید کی ایک نئی کرن سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ دو ہفتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نہ آئیں۔ برطانیہ میں بھی ہلاکتوں اور نئے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اٹلی میں سول پروٹیکشن اتھارٹی نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 756 ریکارڈ کی گئی جس سے اموات کی مجموعی تعداد 10779 ہوگئی ، جو پوری دنیا میں وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی کل تعداد کا ایک تہائی ہے۔
برطانیہ میں برطانوی وزیر ہاؤسنگ رابرٹ جینک نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ملک پورے ملک میں ہنگامی صورتحال ہے۔