چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی اسپتالوں میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کی غلط رپورٹس کا اجراء

اتوار 29-مارچ-2020

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کی بڑھتی وباء نے خطرناک شکل اختیار کرلی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی مسلسل بڑھتی تعداد خطرے کی گھنٹی ہے۔ دوسری طرف اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے مشتبہ مریضوں کے بارے میں متضاد اقسام کی رپورٹس جاری کی گئی ہیں۔ بعض طبی مراکز سے مریضوں کی کرونا کی منفی رپورٹس جاری کی گئیں جب دوسری مرتبہ ان کا معائنہ کیاگیا ان کا کرونا کا رزلٹ مثبت تھا۔

عبرانی اخبار کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے مریضوں کے لیے قائم کردہ مراکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید مریضوں کی تعداد کا اعلان نہ کریں۔ انتظامیہ کی طرف سے متعلقہ حکام کو کرونا کے کیسز کے کسی قسم کی رپورٹس جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق حالیہ ایام میں اسرائیل کے معائنہ سسٹم نے متضاد نوعیت کے ٹیسٹ رپورٹس جاری کی ہیں۔ اس کے بعد اب مزید جانچ کا عمل روک دیا گیا ہے اور مزید رپورٹس روک دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کرگئی ہے۔ اب تک 14 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی