فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ میں کرونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 9 ہے اور کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 1680 افراد کو قرنطینہ کے شبے میں معائنے کےعمل سے گذارا گیا۔ ابھی 930 افراد قرنطینہ میں ہیں۔ افراد کے کرونا کے شبے میں میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے مگر کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد پرگہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والےلوگوں کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں جن کی رپورٹس جلد سامنے آجائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 21 قرنطینہ مراکز میں 1399 افراد کو رکھا گیا تھا۔ ان میں صرف 9 کرونا کا شکار سامنے آئے ہیں۔