فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں کرونا وائرس سے ایک فلسطینی پناہ گزین جاں بحق اور تین کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سویڈن میں ایک فلسطینی شہری کرونا سے جاں بحق اور تین متاثر ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سمندر پار فلسطینیوں کے مسائل پر نظر رکھنے والے ایکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ سویڈن میں چار فلسطینی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا جب کہ تین اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ حال ہی میں سویڈن میں 8 فلسطینیوں کے کرونا کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے چار کے ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی تھیں۔