عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے ‘کرونا’ وائرس سے نمٹنے کے لیے سانس لینے کے مصنوعی آلات اور وینٹی لیٹرکی فراہمی کی درخواست مسترد کردی ہے۔
اخبار "یدیوٹ احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیتن یاھو نے حال ہی میں ٹیلیفون پرمیرکل سے بات چیت کی۔ اس موقعے پر اسرائیلی وزیراعظم نے جرمن چانسلر کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وینٹی لیٹر کے حصول کی درخواست کی مگر میرکل نے اسرائیلی وزیراعظم کی درخواست ٹھکرا دی۔
میرکل نے نیتن یاہو کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اس کی یقین دہانی کرائی کہ جرمنی بھی سانس لینے کے آلات کی کمی سے دوچار ہے اور اس نے فرانس کو بھی ایسے آلات فراہم کیے ہیں۔ جرمنی کے پاس اضافی وینٹی لیٹر نہیں ہیں۔
دونوں رہ نمائوں کے درمیان یہ ٹیلیفونک رابطہ کب ہوا اس کے بارے میں اخبار نے نہیں بتایا لیکن نیتن یاھو کے دفتر نے منگل کے روز ایک بیان شائع کیا تھا جس میں اس نے واضح کیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جرمن چانسلر کو ٹیلیفون کیا تھا۔
سرکاری چینل نے ‘کے اےاین’ بُدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے انٹیلی جنس”موساد” کے چیف یوسی کوہین اور قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین میربن شبات کی سربراہی میں ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ بیرون ملک سے ضروری طبی سامان خرید سکے۔