شنبه 03/می/2025

اسماعیل ھنیہ کی ‘یو این’ مندوب کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

اتوار 29-مارچ-2020

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائے میلا ڈینوف کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ دونوں رہ نمائوں نے کرونا کی وجہ سے پیدا ہونےوالی صورت حال اور فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی کے علاقے میں صحت اور سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے اقوام متحدہ کے امن مندوب اور ان کے معاونین کو فلسطین کی موجودہ صورت حال اور صحت کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیکولائے میلا ڈینوف نے بتایا کہ اقوام متحدہ غزہ کی پٹی کے عوام کو کرونا کی وباء سے بچانے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر بھرپور کوشش کرے گا۔

ادھراسماعیل ھنیہ نے مصری انٹیلی جنس چیف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان بات چیت کی۔ حماس رہ نما نے کوویڈ 19 وائرس کی روک تھام کے لیے قاہرہ کی کوششوں کو سرہا۔

مختصر لنک:

کاپی